Noha

Qabr Asghar Ki – Mir Hasan Mir 2010

Recited byMir Hasan Mir·

Qabr Asghar Ki – Mir Hasan Mir 2010

اردو

قبرِ اصغر کی بنانے میں بہت دیر لگی (x2)
شہ کو اک چاند چھپانے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر کی ۔ ۔ ۔

کچھ قدم دور ہے بازار سے دربار مگر (x2)
پھر بھی شہزادی کو آنے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر کی ۔۔۔

گرم ریتی سے بدن ڈھانپ دیا شہ نے مگر
چہرہ اصغر کا چھُپانے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر کی ۔ ۔ ۔

شہ نے ہر لاش کو جلدی سے اٹھایا لیکن (x2)
لاش اکبر کی اٹھانے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر…

چند سَتریں تھی مگر لاشِ علی اکبَر پر
شہ کو خط پڑھ کے سُنانے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر کی ۔ ۔ ۔

ٹکڑے چنتے ہوئے قاسم کے کہا مولا نے (x2)
ہائے افسوس کہ آنے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر…

گٹھڑی جب لاشہءِ قاسم کی کھُلی خیمے میں
شہ کو ترتیب بنانے میں بہت دیر
قبرِ اصغر کی ۔ ۔ ۔

باپ کی لاش سے دُرّوں کی ازِیَّت دے کر
ایک بَچی کو ہٹانے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر کی ۔ ۔ ۔

ہاں اس قدر پیاس سے سوکھا تھا گلوئے سرور (x2)
شمر کو تیغ چلانے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر…

کربلا جا کے تکلم نے یہی پوچھا تھا (x2)
مجھ کو سرکار بلانے میں بہت دیر لگی
قبرِ اصغر…

Roman English

Qabr Asghar ki bananay mein bohat der lagi (x2).
Sheh ko ek chaand chupanay mein bohat der lagi.

1. Kuch kadam duur hai bazaar se darbaar magar (x2).
Phir bhi Shehzadi ko aanay mein bohat der lagi.
Qabr Asghar ki…

2. Sheh ne har laash ko jaldi se uthaya lekin (x2).
Laash Akbar ki uthanay mein bohat der lagi.
Qabr Asghar…

3. Tukday chuntay huay Qasim ke kaha Mola ne (x2).
Haaye afsos ke aanay mein bohat der lagi.
Qabr Asghar…

4. Haan is kadar pyaas se sookha tha gulu-e-Sarwar (x2).
Shimr ko tegh chalanay mein bohat der lagi.
Qabr Asghar…

5. Karbala jaa ke Takallum ne yehi poocha tha (x2).
Mujhko Sarkaar bulanay mein bohat der lagi.
Qabr Asghar…

Related Kalaam